اپنا اکاؤنٹ کیسے غیر فعال کریں

X سے وقفہ لینا چاہتے ہیں؟ ہم سمجھ گئے۔ کبھی زندگی میں جاری ہر چیز سے ایک قدم پیچھے ہٹنا اچھا ہوتا ہے۔ اور اگر آپ مستقل وقفہ چاہتے ہیں، تو بھی ہم آپ کی مدد کر سکتے ہیں۔ X اکاؤنٹ کیسے غیر فعال کریں—یا حذف کریں— پر ہماری مرحلہ وار ہدایات کو فالو کریں۔

نوٹ کریں: اگر آپ کو اکاؤنٹ کا مسئلہ درپیش ہے (مثلاً ٹویٹس کا غائب ہونا،  فالور یا فالو کرنے والوں کا غلط حساب،  مشتبہ ذاتی پیغامات  یا اکاؤنٹ ممکنہ خطرے کی زد میں ہے)، تو اپنے اکاؤنٹ کو غیر فعال یا دوبارہ فعال کرنے سے یہ حل نہیں ہو گا۔ براہ کرم ہمارے نقص ازالہ کاری کے آرٹیکلز ملاحظہ کریں یا X معاونت سے رابطہ کریں۔

 

اپنا X اکاؤنٹ غیر فعال کرنا بمقابلہ حذف کرنا

اپنے اکاؤنٹ کو حذف کرنے کے لیے پہلا مرحلہ اپنے X اکاؤنٹ کو غیر فعال کرنا ہے۔ غیر فعالیت 30 دنوں تک رہتی ہے۔ اگر آپ غیر فعالیت کے دورانیے میں 30 دن کے اندر اپنے اکاؤںٹ تک رسائی نہیں کرتے، تو آپ کا اکاؤںٹ حذف ہو جائے گا اور آپ کا صارف نام آپ کے اکاؤنٹ سے مزید وابستہ نہیں رہے گا۔
 

 

اپنا X اکاؤنٹ غیر فعال کرنا

غیر فعالیت آپ کے X اکاؤنٹ کو مستقل طور پر حذف کرنے کا عمل شروع کرتی ہے۔ یہ مرحلہ 30 دن کی ونڈو شروع کرتا ہے جو آپ کو یہ فیصلہ کرنے کی غرض سے اسپیس فراہم کرتا ہے کہ آیا آپ  اپنا اکاؤںٹ دوبارہ فعال کرنا چاہتے ہیں۔

اپنا X اکاؤنٹ غیر فعال کرنے کا مطلب ہے کہ آپ کا صارف نام (یا "ہینڈل") اور پبلک پروفائل x.com، iOS کے لیے X یا Android کے لیے X پر دیکھے نہیں جا سکیں گے۔ 
 

 

اپنا X اکاؤنٹ حذف کرنا

آپ کی 30 دن غیر فعالیت ونڈو کے بعد، آپ کا X اکاؤنٹ مستقل طور پر حذف ہو جائے گا۔ جب آپ 30 دن کی ونڈو کے دوران اپنے اکاؤںٹ میں لاگ ان نہیں کرتے، تو اس سے ہمیں معلوم ہوتا ہے کہ آپ اپنا X اکاؤنٹ مستقل طور پر حذف کرنا چاہتے ہیں۔ آپ کا اکاؤںٹ حذف ہو جانے کے بعد، آپ کا اکاؤںٹ ہمارے سسٹمز میں مزید دستیاب نہیں ہو گا۔ آپ اپنے سابقہ اکاؤنٹ کو دوبارہ فعال کرنے کے قابل نہیں ہوں گے اور آپ کسی بھی پرانی ٹویٹس تک رسائی نہیں کر سکیں گے۔

30 دن غیر فعالیت کی ونڈو کے بعد آپ کا اکاؤںٹ حذف ہونے پر، آپ کا صارف نام دیگر X اکاؤنٹس سے رجسٹریشن کے لیے دستیاب ہو جائے گا۔

 

اپنے اکاؤنٹ کو غیر فعال کرنے سے قبل جاننے کے لیے اہم چیزیں

اگر آپ اپنے X اکاؤنٹ کو غیر فعال یا حذف کرنے کا فیصلہ کر چکے ہیں تو یہاں چند چیزیں ذہن میں رکھنی چاہیئے:

  • اپنے X اکاؤنٹ کو حذف کرنا آپ کی معلومات کو Google یا Bing جیسے تلاش کے انجنز سے حذف نہیں کرے گا کیونکہ X ان سائٹس کو کنٹرول نہیں کرتا۔ اگر آپ تلاش کے انجن سے رابطہ کرتے ہیں تو آپ یہ اقدام اٹھا سکتے ہیں۔
  • جب آپ اپنے X اکاؤنٹ کو غیر فعال کرتے ہیں، تو دیگر ٹویٹس میں تذکرہ کردہ آپ کے اکاؤںٹ کا صارف نام ابھی تک موجود رہے گا۔ تاہم آپ کی پروفائل مزید دستیاب نہ ہونے کی باعث یہ مزید آپ کی پروفائل سے لنک نہیں ہو گا۔ اگر آپ X کے قوانین کے تحت مواد کا جائزہ لینا چاہتے ہیں، تو آپ کو یہاں ایک ٹکٹ فائل کرنا ہو گا۔
  • آپ کو اپنے X اکاؤنٹ سے وابستہ صارف نام یا ای میل کو تبدیل کرنے کے لیے اپنا اکاؤنٹ حذف کرنے کی ضرورت نہیں۔ کسی بھی وقت اپ ڈیٹ کرنے کے لیے اکاؤنٹ کی معلومات پر جائیں۔
  • 30 دن غیر فعالیت کی ونڈ کے اندر اپنے اکاؤںٹ میں لاگ ان کرنے سے آپ کا اکاؤںٹ باآسانی بحال ہو جاتا ہے۔
  • اگر آپ اپنا X ڈیٹا ڈاؤن لوڈ کرنا چاہتے ہیں، آپ کو اپنا اکاؤںٹ غیر فعال کرنے سے قبل اس کی درخواست دینے کی ضرورت ہوگی۔ اپنے اکاؤنٹ کو غیر فعال کرنا X سسٹمز سے ڈیٹا ہٹانے کا باعث نہیں بنتا۔
  • X اپنے پلیٹ فارم اور X استعمال کرنے والے افراد کی حفاظت اور سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے آپ کے غیر فعال کردہ اکاؤنٹ پر کچھ معلومات برقرار رکھ سکتا ہے۔ مزید معلومات یہاں تلاش کی جا سکتی ہیں۔
     

اگر آپ کو اپنے X اکاؤنٹ کا نظم کرنے میں مسئلہ پیش آ رہا ہے، تو اپنا X اکاؤنٹ حذف کرنے کا انتخاب کرنے سے قبل عام مسائل نظم کرنے کے لیے ان ٹپس کو دیکھیں۔

 
اپنا اکاؤنٹ کیسے غیر فعال کریں
1 مرحله

نیویگیشن مینو آئیکن پر تھپتھپائیں، پھر ترتیبات اور رازداری پر تھپتھپائیں۔

2 مرحله

اپنے اکاؤنٹ پر تھپتھپائیں، پھر اپنا اکاؤنٹ غیر فعال کریں پر تھپتھپائیں۔

3 مرحله

اکاؤنٹ غیر فعالیت کی معلومات پڑھیں، پھر غیر فعال کریں پر تھپتھپائیں۔  

4 مرحله

پرامپٹ ہونے پر اپنا پاس ورڈ درج کریں اور غیر فعال کریں پر تھپتھپائیں۔

5 مرحله

جی ہاں، غیر فعال کریں پر تھپتھپا کر آپ اگے بڑھنا چاہتے ہیں، اس کے لیے تصدیق کریں۔

1 مرحله

اوپر مینو میں، آپ یا تو نیویگیشن مینو آئیکن  یا اپنی پروفائل کا آئیکن دیکھیں گے۔ اپنے پاس موجود کسی بھی آئیکن پر تھپتھپائیں پھر ترتیبات اور رازداری پر تھپتھپائیں۔

2 مرحله

اکاؤنٹ پر تھپتھپائیں، پھر اپنا اکاؤنٹ غیر فعال کریں پر تھپتھپائیں۔

3 مرحله

اکاؤنٹ غیر فعالیت کی معلومات پڑھیں، پھر غیر فعال کریں پر تھپتھپائیں۔  

4 مرحله

پرامپٹ ہونے پر اپنا پاس ورڈ درج کریں اور غیر فعال کریں پر تھپتھپائیں۔

5 مرحله

جی ہاں، غیر فعال کریں پر تھپتھپا کر آپ اگے بڑھنا چاہتے ہیں، اس کے لیے تصدیق کریں۔

1 مرحله

مزید کے آئیکن  پر کلک کریں اور پھر نیچے مینو سے ترتیبات اور رازداری پر کلک کریں۔

2 مرحله
3 مرحله

اکاؤنٹ غیر فعالیت کی معلومات  پڑھیں، پھر غیر فعال کریں پرکلک کریں۔ 

4 مرحله

پرامپٹ کرنے پر اپنا پاس ورڈ درج کریں اور اکاؤنٹ غیر فعال کریں بٹن پر کلک کر کے آپ آگے بڑھنا چاہتے کی تصدیق کریں۔


اگر آپ X کو یاد کرتے ہیں اور ابھی 30 دن سے کم ہوئے ہیں، تو لاگ ان کریں اور اپنا اکاؤنٹ دوبارہ فعال کرنے کے لیے ان مراحل کو فالو کریں۔
 

 

رکنیتیں اور اکاؤںٹ کی غیر فعالیت 

اپنے X اکاؤنٹ کو غیر فعال کرنا X رکنیت کو خودکار طور پر منسوخ نہیں کرتا۔ اگر آپ کے پاس X ایپ کے ذریعے خریدی گئی کوئی فعال بامعاوضہ رکنیتیں موجود ہیں (مثلاً، X Premium، سپر فالوز)، تو وہ فعال رہیں گی۔ آپ نے جہاں سے رکنیت حاصل کی تھی اس پلیٹ فارم کے ذریعے ان رکنیتوں کا نظم کر سکتے ہیں۔ اپنے اکاؤنٹ کو غیر فعال کرنے کے بعد X.com پر خریدی گئی رکنیتیں خودکار طور پر منسوخ ہو جائیں گی۔

X Premium رکنیت کیسے منسوخ کریں

سپر فالوز رکنیت کیسے منسوخ کریں

 

غیر فعالیت پر اکثر پوچھے گئے سوالات

کیا X حذف کرنے سے میرے ذاتی پیغامات بھی حذف ہو جاتے ہیں؟

30 دن غیر فعالیت کی مدت کے دوران، آپ کے ذاتی پیغامات حذف نہیں ہوں گے۔ جب غیر فعالیت کی مدت ختم ہو جاتی ہے اور آپ کا اکاؤنٹ حذف ہو گیا، تو آپ کے بھیجے گئے ذاتی پیغامات بھی حذف ہو جائیں گے۔

میں نے اپنا اکاؤنٹ غیر فعال کر دیا، لیکن یہ کیوں دوبارہ فعال ہو رہا ہے؟

اگر آپ اپنے اکاؤنٹ تک  رسائی حاصل کرنے کے لیے کسی بھی فریق ثالث ایپس کو مجاز کرتے ہیں، تو آپ کسی دوسری ایپ سے بلاواسطہ لاگ ان ہو سکتے ہیں۔ کیونکہ X میں لاگ ان کرنا آپ کے اکاؤنٹ کو خودکار طور پر دوبارہ فعال کرتا ہے، لہٰذا اپنے X اکاؤنٹ تک فریق ثالث ایپ کی رسائی منسوخ کرنے کو یقینی بنائیں۔

میرے غیر فعال کرنے کی کوشش پر میرے پاس اپنا پاس ورڈ نہ ہو تو کیا کروں؟

اگر آپ کو یہ کار آمد نہیں لگتا، یا آپ غلط پیغام موصول کر رہے ہیں، تو آپ کو اپنا پاس ورڈ ری سیٹ کرنے کی ضرورت ہو سکتی ہے۔  پاس ورڈ ری سیٹ کرنے کی ای میل کی درخواست کرنے کی کوشش کریں۔

میں نے پاس ورڈ ری سیٹ ای میل کی درخواست دی، لیکن اگر میں اس ای میل ایڈریس تک رسائی سے محروم ہو جاؤں جو میں نے اپنا اکاؤںٹ سیٹ اپ کرتے وقت استعمال کیا تھا تو کیا ہو گا؟

اگر آپ اپنے X اکاؤنٹ سے مربوط اپنے ای میل ایڈریس تک رسائی سے محروم ہو گئے ہیں، تو آپ کو اپنے ای میل سروس فراہم کنندہ سے رابطہ کرنے کی ضرورت ہو گی۔  اپنے ای میل ایڈریس تک رسائی میں مدد حاصل کریں۔ غیر فعالیت ایک ایسی کارروائی ہے جو کہ تصدیق شدہ اکاؤںٹ ہولڈر کی جانب سے یا تصدیق شدہ اکاؤنٹ ہولڈر کی درخواست پر ہونی چاہیئے۔ جب تک کہ آپ ہم سے تصدیق شدہ ای میل ایڈریس سے رابطہ کر سکتے ہیں (یا اکاؤںٹ پر موجود تصدیق شدہ موبائل نمبر سے رسائی حاصل ہو)، ہم آپ کی صوابدید پر اکاؤنٹ غیر فعال نہیں کر سکتے۔ اگر آپ کی رسائی اکاؤںٹ پر موجود تصدیق شدہ موبائل نمبر تک نہ ہو، پھر آپ پاس ورڈ ری سیٹ کرنے کی درخواست دے سکتے ہیں۔

میں اپنے لاک یا معطل اکاؤنٹ کو کیسے غیر فعال کروں؟

اپنا معطل شدہ یا لاک اکاؤںٹ غیر فعال کرنے کے لیے، براہ کرم یہاں درخواست جمع کروائیں۔ درخواستیں ہماری رازداری کی پالیسی کے "ہم سے کیسے رابطہ کریں" سیکشن کے تحت فہرست کردہ روابط کے مطابق بھی دی جا سکتی ہیں۔

آپ اپنے اکاؤںٹ کو ان لاک کرنے کے لیے مدد بھی حاصل کر سکتے ہیں۔ ایپل پُر کرنے سمیت ، اپنا لاک یا مشتبہ اکاؤںٹ منظم کرنے پر مزید معلومات  حاصل کریں۔

یہ آرٹیکل شیئر کریں